01 Mar 2024
(ویب ڈیسک) سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ والے سمجھ نہیں پاررہے کہ نسیم شاہ کو کہاں اور کیسے استعمال کرنا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم باؤلنگ کے شعبے میں اپنے وسائل کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کررہی، یونائیٹڈ کی ٹیم میں سپنرز کو بھی صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کیخلاف میچ میں بھی شاداب خان اور آغا سلمان نے اپنے اوورز مکمل نہیں کیے جبکہ پچ سے ان کو مدد مل رہی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کے غلط فیصلے انہیں پوائنٹس ٹیبل پر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔