اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شادی کے سائیڈ ایفیکٹس پر رحما زمان کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

01 Mar 2024
01 Mar 2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رحما زمان کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رحما زمان نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ وہ ’شادی کے سائیڈ ایفیکٹس‘ بتا رہی ہیں۔

ویڈیو میں رحما شوہر سے کہتی ہیں کہ ’چائے ٹھنڈی ہورہی ہے دوسرا کپ لے لیں۔

وہ جیسے ہی چائے کپ پکڑتے ہیں تو رحما انہیں بالوں سے پکڑ کر مارنا شروع کردیتی ہیں۔

رحما زمان نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں  ان کا کہنا تھا کہ کافی لوگوں نے کہا کہ تم فلاں پروڈکشن ہاؤس میں جاؤ، کسی شخص کو فون کرلو لیکن ایسا کرنا بہت عجیب لگتا ہے کہ کسی کے پاس جاؤں اور کہوں کہ میرے لیے کوئی کردار آپ کے پاس ہے۔

رحما زمان  نے کہا تھا کہ لوگوں کے کہنے پر دو جگہ کال بھی کی لیکن مجھے ایسا کرنا بالکل اچھا نہیں لگتا اور آپ کی امیج پر اثر پڑتا ہے پھر وہ کہیں گے کہ بہن، دوست، بھابھی، پڑوسی کا کردار دے دو یہ کرلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کے دروازے پر جاکر کام مانگنا اچھا نہیں لگتا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ جب تک آپ کو گیم چینجر پروجیکٹ نہیں ملتا اور لوگوں نے آپ کو بہت زیادہ پسند نہیں کرلیا تب تک کوئی اچھا ڈرامہ نہیں ملے گا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی ڈرامے کے ہٹ ہونے کے بعد آپ پبلک کی ڈیمانڈ بھی بن جاتے ہیں اور پھر پروجیکٹ ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے