(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب 2024 کے شیڈول کی منظوری دے دی ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کےلئے پولنگ 9 مارچ کو ہوگی ،اس حوالے سے کاغذات نامزدگی 2مارچ دن بارہ بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر صبح 10 بجے کریں گے، کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ صدارت کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کوایک بجے شائع کی جائے گی اور 9 مارچ کو صدارتی الیکشن ہو گا۔
صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ 9مارچ صبح 10سے شام 4بجےتک ہوگی۔
شیڈول کے مطابق صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی، آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ صدر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے تاہم ملک میں نگران سیٹ اپ کی وجہ سے عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے بعد ایک ماہ تک صدر اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔