اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

دیامر بھاشا، مہمند ڈیمزکی تعمیر کیلئے متاثرین کی قربانیاں قابل قدر ہیں: چیئرمین واپڈا

29 Feb 2024
29 Feb 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجاد غنی نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا، مہمند ڈیمزکی تعمیر کیلئے متاثرین کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجاد غنی کی زیر صدارت دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیمز پر عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں دونوں منصوبوں پر زمین کے حصول اور متاثرین کی آبادکاری بارے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجاد غنی نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں دیئے گئے اہداف بارے پیش رفت پر ذیلی کمیٹی کی کارکردگی قابل تعریف ہے، منصوبوں کی تعمیر کے لئےمتاثرین کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واپڈا متاثرین کے قانونی اور جائز کیسز کو جلد از جلد حل کرنا چاہتا ہے، دیا مر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تمام اہم سائٹس پر کام تسلی بخش رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم کی تکمیل 2026میں شیڈول ہے، مہمند ڈیم کی بدولت 1.2 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ، 800 میگاواٹ سستی پن بجلی پیدا ہوگی۔

لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجاد غنی کا مزید کہنا تھاکہ دیا مر بھاشا ڈیم کی تکمیل 2028 میں شیڈول ہے، دیا مر بھاشا ڈیم مکمل ہونے پر 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ، 4500میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے