اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معافی لباس پہننے والی عورت کو نہیں، مردوں کو مانگنی چاہیے: حنا بیات

29 Feb 2024
29 Feb 2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے عربی حروف والا لباس پہننے کی وجہ سے ہراساں کی گئی خاتون کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ معافی عورت کو نہیں بلکہ ان مردوں کو مانگنی چاہیے تھی، جنہوں نے انہیں مارنے کی کوشش کی۔

عربی حروف کی کیلیگرافی کے لباس پہننے پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خاتون کو مبینہ توہین مذہب کے الزام میں ہجوم نے دو دن قبل مارنے کی کوشش کی تھی، جنہیں پولیس نے بروقت پہنچ کر بچایا تھا۔

خاتون کو بچانے والی خاتون پولیس افسر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) شہربانو کی بھی تعریفیں کی گئی تھیں اور متعدد شوبز شخصیات نے ہجوم کی جانب سے خاتون کو ہراساں کیے جانے کی مذمت کی تھی۔

اب حنا خواجہ بیات نے اپنی ویڈیو میں اس بات پر برہمی کا اظہار کیا ہے کہ عربی حروف کا لباس پہننے والی خاتون نے معافی کیوں مانگی؟ معافی ان مردوں کو مانگنی چاہیے تھی، جنہوں نے انہیں ہراساں کیا۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو کے آغاز میں ہی سوال اٹھایا کہ کیا ہم مسلمان کہلانے کے لائق ہیں؟

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہمیں یہ حق حاصل ہے کہ ہم کسی عورت کو اس کے لباس کی وجہ سے بازار میں ہراساں کرتے؟ انہیں مار ڈالنے کی دھمکیاں دیتے؟ اور پھر اس سے معذرت کرواتے ہیں؟

حنا خواجہ بیات نے سوال کیا کہ عورت سے معافی کیوں منگوائی گئی اور کس چیز کی معذرت کروائی گئی؟ معذرت تو ان مردوں کو کرنی چاہیے تھی جو خود کو مذہب کا ٹھیکیدار سمجھتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان مردوں کی جانب سے معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ انہیں سزا دی جانی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص یہ جرات نہ کر سکے کہ وہ قانون اور مذہب کے دائرے سے باہر نکل کر کسی عورت پر انگلی یا ہاتھ اٹھا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان واقعی اسلامی ملک ہے تو یہاں ایسے قوانین نافذ ہونے چاہئیں جن کے تحت قصور وار کو سخت سزائیں دی جانی چاہئیں۔

حنا خواجہ بیات کی ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا پیجز پر بھی شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے ان کی باتوں سے اتفاق کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے