اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیر اعظم لائیں گے: عمر ایوب

29 Feb 2024
29 Feb 2024

(لاہور نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیر اعظم لائیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت قرضے درست طریقے سے استعمال کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، عالمی مالیاتی ادارے چاہتے ہیں کہ ان کے قرض کا درست استعمال ہو۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیر اعظم لائیں گے، عوام کے مسائل کے خاتمے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی ہال میں اکٹھے آئیں گے، حلف بھی اٹھائیں گے اور احتجاج بھی کریں گے، بانی تحریک انصاف نے اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

کہا تھا ہمارا لیڈر دوتہائی اکثریت سے آئے گا: علی محمد خان
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا ہمارا لیڈر دوتہائی اکثریت سے آئے گا۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 180 نشستیں جیت چکے تھے، فارم 47 میں ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی، ہم نے آئی ایم ایف کو نشاندہی کرائی ہے کہ الیکشن صاف شفاف نہیں ہوئے ہیں۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ ملک میں انصاف کا بول بالا ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے