29 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی کامیاب جوڑی صاحبہ اور ریمبو کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
حال ہی میں صاحبہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر ریمبو کے ہمراہ بنائی گئی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ریمبو سے کوئی بات پوچھتی ہیں پھر ان پر غصہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ویڈیو میں صاحبہ شوہر ریمبو سے کہتی دکھائی دے رہی ہیں کہ "ایک بات پوچھوں؟ جس پر ریمبو کہتے ہیں ہاں پوچھو، اس پر صاحبہ پوچھتی ہیں جب میں نہیں تھی تو آپ کا سر کون دباتا تھا؟
اس پر ریمبو افسردگی کے عالم میں کہتے ہیں کہ "تب سر میں درد بھی نہیں ہوتا تھا۔"
ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اداکار جوڑی کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔