اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

29 Feb 2024
29 Feb 2024

(لاہور نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی میں افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ منیجر بہاولپور اظہر فاروق کی خدمات لاہور ایئر پورٹ حکام کے سپرد کر دی گئیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایچ آر خرم عدنان عثمانی کو ڈپٹی ایئر پورٹ منیجر لاہور تعینات کر دیا گیا، ڈپٹی ایئر پورٹ منیجر لاہور قیصریار خان کو شعبہ ہیومن ریسورسز میں او آئی لگا دیا گیا، ایئر پورٹ منیجر کوئٹہ ملک مظہر حسین کو چیف ایوی ایشن مینجمنٹ سکول حیدر آباد تعینات کر دیا گیا۔

ایئر پورٹ منیجر رحیم یار خان وحید عباس کو ایئر پورٹ منیجر کوئٹہ لگا دیا گیا، جوائنٹ ڈائریکٹر احمد علی کو ایئر پورٹ منیجر رحیم یار خان تعینات کر دیا گیا، سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایئر ٹریفک لاہور منیب وارث کو اے ٹی سی رحیم یار خان ایئر پورٹ بنا دیا گیا، چیف ایوی ایشن مینجمنٹ سکول حیدرآباد انجینئر ہاشم حسین کو ایکٹنگ چیف ریگولیٹری سروسز سکول تعینات کردیا گیا۔

ایئر پورٹ منیجر فیصل آباد انور ضیاء کو ایئر پورٹ منیجر ملتان تعینات کر دیا گیا، تسنیم اختر جمیل کو ایئر پورٹ منیجر فیصل آباد لگا دیا گیا، ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر اسلام آباد وکیل احمد خان کی خدمات کراچی ہیڈ کوارٹر شعبہ ہیومن ریسورس کے سپرد کر دی گئیں، ای جی 6 گروپ کے افسر میاں کاشف کو ڈپٹی ایئر پورٹ منیجر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے