29 Feb 2024
(لاہور نیوز) فیروز والا کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے سے لڑکی جھلس کر جاں بحق ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ فیروزوالا کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پیش آیا جہاں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کے ایک حصے کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کی زد میں آ کر 4 افراد بری طرح جھلس گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں لڑکی دوران علاج دم توڑ گئی جبکہ 3 زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔