اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آج لِیپ ڈے ہے، گوگل کا سپیشل ڈوڈل ریلیز

29 Feb 2024
29 Feb 2024

(ویب ڈیسک) آج گریگورین کیلنڈر پر کمیاب ترین تاریخ 29 فروری ہے۔

کیلنڈر پر یہ تاریخ صرف لِیپ کے سال میں آتی ہے اور اسے "لِیپ ڈے" بھی کہتے ہیں۔ لیپ کا سال ہر تین سال گزرنے کے بعد آتا ہے۔ گریگورین کیلنڈر میں شمسی سال کو مکمل طور پر سورج کے گرد زمین کی گردش کے صحیح دورانیہ کے مطابق بنانے کے لئے ہر تین سال کے بعد آنے والے چوتھے سال میں ایک اضافی دن شمار کیا جاتا ہے۔ یہ اضافی دن فروری کے مہینے میں شامل کیا جاتا ہے جس میں ہر سال 28 دن ہوتے ہیں لیکن لیپ کے سال یعنی اس سال جب ایک اضافی دن سال کے 365 دنوں میں شامل کیا جاتا ہے، فروری بڑھ کر  29 دن کا ہو جاتا ہے۔

آج 29 فروری ہے۔ یہ دن اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس روز پیدا ہونے والوں کی زندگی میں سالگرہ کی تاریخ ہر چوتھے سال آتی ہے۔

لِیپ ڈے 2024 کا گوگل ڈوڈل

آج 29 فروری کو گوگل سرچ انجن نے ایک خصوصی ڈُوڈل ریلیز کیا ہے جو آج دن بھر گوگل سرچ انجن استعمال کرنے والوں کو گوکل کے مین پیج پر دکھائی دیتا رہے گا۔ اس لِیپ ڈے ڈوڈل میں لیپ ڈے کو خوشی سے اچھلتے ہوئے مینڈک سے تشبیہ دی گئی ہے جو پانی کی سطح سے جھانکتے ہوئے  28 فروری اور یکم مارچ کے دنوں کے دو سنگ میل کے درمیان اچانک نمودار ہوجاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے