اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نگران حکومت کے جاتے ہی برکت مارکیٹ ڈبل انڈرپاس پر کام ٹھپ

28 Feb 2024
28 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران حکومت کے جاتے ہی برکت مارکیٹ پر بننے والے ڈبل انڈرپاس پر کام ٹھپ ہو گیا۔

سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وائے جنکشن برکت مارکیٹ کے مقام پر دو انڈر پاسز کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا،ڈبل کیرج انڈر پاس کی تعمیر کے لیے الیکشن کمیشن کی طرف سے منظوری بھی دے دی گئی مگر سی بی ڈی پنجاب نے انتخابات اور پی ایس ایل کے سبب تعمیراتی کام کا آغاز نہ کیا۔

لاہور سے پی ایس ایل میچز ختم ہونے کے بعد بھی مشینری کو سائٹ پر موبلائز نہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نومنتخب پنجاب حکومت کو دوبارہ برکت مارکیٹ وائے جنکشن کی تفصیلات پیش کی جائیں گی،پنجاب حکومت کی اجازت کے بعد وائے جنکشن برکت مارکیٹ پر کام کا آغاز ہوگا۔

منصوبے کے تحت برکت مارکیٹ وائے جنکشن پر ٹریفک مسائل کے حل کے لیے دو انڈر پاسز تعمیر ہونگے،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی پنجاب کی تاریخ میں پہلی دفعہ ڈیول انڈر پاس تعمیر کرے گی۔

پراجیکٹ کے لیول ون پر برکت مارکیٹ سے کنال روڈ کی طرف  انڈر پاس تعمیر کیا جائیگا،برکت مارکیٹ سے کنال روڈ انڈر پاس کی کل لمبائی 700میٹر ہوگی جبکہ لیول ٹو انڈر پاس کی لمبائی 1.4کلومیٹر ہوگی،لیول ٹو انڈر پاس جناح ہسپتال سے برکت مارکیٹ کی طر ف جائیگا۔

منصوبے کے تحت بھیکے وال موڑ پر ایک ایڈگریڈ یوٹرن اورایک ایڈگریڈ بریج بھی بنایا جائیگا، سی بی ڈی پنجاب نے قومی ہیرو ورلڈ چیمپئن گاما پہلوان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اس منصوبے کا نام رستم زماں دی گریٹ گاما کراسنگ  رکھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے