اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزارت کی خواہش نہیں ، پارٹی جو ذمہ داری لگائے گی نبھاؤں گا:عطاتارڑ

28 Feb 2024
28 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و این اے127 سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ میں نے کبھی کسی وزارت کی خواہش نہیں کی، پارٹی جو ذمہ داری لگائے گی نبھاؤں گا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت ہمارے قائد نواز شریف نے کی، نواز شریف نے باضابطہ طور پر شہباز شریف کو وزیراعظم اور ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی نامزد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی پارٹی اور ملک کے لئے خدمات ہیں جن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا، شہباز شریف کو ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا، ہم نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جو ترقیاتی کام کئے اس پر پارلیمانی پارٹی میں روشنی ڈالی گئی۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر بارے پیپلزپارٹی کے ساتھ آج باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا، اتحادی جماعتوں کے ساتھ آج شام کو مشترکہ پارلیمانی میٹنگ ہے، مشترکہ اجلاس اور عشائیہ پنجاب ہاؤس میں ہوگا، گورنر بلوچستان کے لئے پارٹی قیادت جلد فیصلہ کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے