اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، شہباز شریف وزیراعظم، ایاز صادق سپیکر نامزد

28 Feb 2024
28 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

پارلیمانی پارٹی نے قائد محمد نوازشریف اور صدر شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، پارلیمانی پارٹی نے نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت پر قرار داد بھی منظور کرلی، پارلیمانی پارٹی میں دو قراردادیں منظوری کے لئے پیش کی گئی تھیں۔

پارلیمانی پارٹی نے قائد نوازشریف اور صدر شہباز شریف کو ڈائس بجا کر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم کے لئے شہباز شریف کا نام پیش کردیا گیا، پارلیمانی پارٹی نے شہبازشریف کے نام کی توثیق کردی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں  لیگی قائد  اور پارٹی صدر نے ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی بنانے کا اعلان کر دیا۔

ن لیگ کے قائد نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آتے ہی معیشت کو ٹھیک کریں گے کیونکہ معیشت سے سارے معاملات جڑے ہوئے ہیں، حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی تو سب ٹھیک ہوگا، سیاسی عدم استحکام کی کوئی بات نہیں، انشاء اللہ سیاسی و معاشی استحکام آئے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے