اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننےپرتحریک فساد والے تکلیف میں ہیں:عظمیٰ بخاری

28 Feb 2024
28 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما و نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے پر تحریک فساد والے بہت تکلیف میں ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے اچھے عمل پر بھی تنقید کی جارہی ہے، سر پر دوپٹے کا تقدس ماؤں ،بہنوں اور بیٹیوں والے سمجھ سکتے ہیں، خدا کیلئے اپنی تعصب کی عینک اتاریں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نام لینے والا لیڈر دوپٹہ لے کر لوگوں کی نقل اتارتا تھا، آپ کی ٹریننگ بدتمیزی ،فاشزم اور گالی گلوچ کی ہوئی ہے، ان کے پاس اپنے کام بتانے کیلئے کچھ نہیں ہے، منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو بری طرح ناکامی ہوئی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ رانا آفتاب نے پتہ نہیں اپوزیشن لیڈر بننا بھی ہے یا کسی اور کی باری آجانی ہے، اسلم اقبال باہر نہیں آرہے اس لیے رانا آفتاب کی لاٹری لگ گئی ہے، آپ جو کام 20سال میں نہیں کرسکے وہ مریم نوازچند ہفتوں میں کرنے جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایئر ایمبولینس چند ہفتوں میں آئے گی اور کام کرتی نظر بھی آئے گی، یہ دیدہ دلیری سے بتارہے ہیں کہ ہم ایئرایمبولینس کا 2003سے سوچ رہے تھے، جو آپ نہیں کراسکے مریم نواز اب وہ کام کرکے دکھائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے گھر کی دہلیز پر رمضان پیکیج ملے گا، مریم نواز ہر کام کیلئے ڈیڈ لائن دے رہی ہیں اور اس پر عمل بھی کرائیں گی، آج مریم نواز نے صحت کی سہولیات،صفائی کی صورتحال پر بریفنگ لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے