اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شیخ رشید کی ای سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست پرسماعت ملتوی

28 Feb 2024
28 Feb 2024

(ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے خلاف درخواست پر سماعت 5مارچ تک ملتوی کردی۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا نام  ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی ، شیخ رشید احمد کی جانب سے سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے جواب ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں جمع کروا دیا گیا۔

ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ شیخ رشید کا نام نیب نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں ای سی ایل میں شامل کیا جس پر عدالت نے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق چیئرمین نیب سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید سے استفسار کیا کہ کیا آپ 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں بھی ملزم ہیں جس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ نہیں میں اس کیس میں ملزم نہیں ہوں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب شیخ رشید ملزم نہیں تو نام کیوں شامل کیا گیا؟ 

شیخ رشید کے وکیل نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرنے کی استدعا کر دی، تاہم عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کی استدعا کو مسترد کر دیا،  عدالت میں سابق وزیرداخلہ نے استدعا کی کہ میرا کیس رمضان سے پہلے رکھ لیں ، میں عمرے کے لیے جانا چاہتا ہوں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس کے لیے اجازت ملے گی یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتے، وکیل شیخ رشید نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا چالان پیش ہو چکا ہے اور فرد جرم بھی عائد ہو چکی ہے، بعدازاں  عدالت نے کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے