اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مخصوص نشستیں نہ ملیں تو عدالت جائیں گے: شیر افضل مروت

27 Feb 2024
27 Feb 2024

(لاہور نیوز ) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر ہمیں مخصوص نشستیں نہ ملیں تو ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نےاسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفتی عطا تارڑ کا فتویٰ ہم نے سن لیا ہے جسے ہم مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر انتخابی عمل میں الیکشن کمیشن ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دے گا جو بادی النظر میں نظر آرہا ہے تو ہم ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا پہلے دن تھانے کا چکر لگانے سے کاش! انہیں احساس ہوکہ پولیس کیا کر رہی ہے، پنجاب پولیس تو ان کی اپنے بندوں پر مشتمل فورس ہے ۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دو سال سے پولیس نے پی ٹی آئی کا حشر نشر کیا ہوا ہے، ایسے تھانوں کے دوروں سے کچھ نہیں ہوتا جب تک پولیس کا نظام ٹھیک نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صدیوں پرانا پولیس کا نظام ہے، پنجاب ایک پولیس سٹیٹ ہے، پنجاب میں انسانی حقوق کو ہمیشہ سے پامال کیا جاتا رہا ہے جو افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دو سال سے ان کی حکومت ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ انسانی حقوق کو پامال کیا گیا، تھانوں کے دوروں سے اہم انسانی حقوق کی اہمیت کے بارے میں معلومات ہونا  ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے