27 Feb 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سول سیکرٹریٹ پہنچ گئیں، سیکرٹریٹ آمد کے موقع پر انہوں نے ٹریفک روکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز سوا 8 بجے جاتی امراء رائیونڈ سے دفتر کے لئے روانہ ہوئیں اور 9 بجے دفتر پہنچ گئیں، دفتر آمد کے موقع پر ٹریفک روکنے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے برہمی کااظہار کیا۔
مریم نواز نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ ٹھیک کریں، شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
سول سیکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب تمام کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز سے وڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کریں گی۔