اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پرائس کنٹرول کے لئے پائیدار اقدامات کا حکم

26 Feb 2024
26 Feb 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عہدہ سنبھالتے ہی مہنگائی سے ریلیف کے لئے اقدامات کا اعلان کر دیا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں پرویز رشید، مریم اورنگزیب ، عظمیٰ بخاری، بلال کیانی، افضل کھوکھر، ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری ، آئی جی اور دیگر نے شرکت کی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پرائس کنٹرول کے لئے پائیدار اقدامات کا حکم دیتے ہوئے فوری پلان طلب کر لیا، انہوں نے 5 روز میں پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم بھی دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیمانڈ اور سپلائی سسٹم کی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ قانونی میکنزم موجود نہیں، عارضی اقدامات کافی نہیں، مہنگائی پر قابو پانا ترجیحات میں اولین ہے، گراں فروشی کے خاتمے کے لئے پائیدار سسٹم وضع کیا جائے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا پھلوں ، سبزیوں اور دیگر اشیا خوردونوش کے نرخ کنٹرول کئے جائیں، گراں فروشی کرنے والوں کی سزا یقینی بنائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے