اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بادشاہی مسجد میں تبرکات مقدسہ کیلئےنئے میوزیم و مزار اقبال پراجیکٹ کا افتتاح

25 Feb 2024
25 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بادشاہی مسجد میں تبرکات مقدسہ میوزیم اور مزار اقبال اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزراء کے ہمراہ بادشاہی مسجد اورمزار اقبالؒ کا دورہ کیا اور بادشاہی مسجد میں تبرکات مقدسہ کیلئے نئے میوزیم اور مزار اقبالؒ کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا افتتاح کیا  اور تبرکات مقدسہ کے لئے بنائے جانے والے نئے میوزیم کے معیار کو سراہا۔

محسن نقوی نے تبرکات مقدسہ رکھنے کے لئے نئے اور خوبصورت شو کیسز کا معائنہ کیا اور میوزیم میں تبرکات مقدسہ کی منتقلی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عظیم ہستیوں سے منسوب تبرکات کو بہترین جگہ پر محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، نئے میوزیم میں تبرکات مقدسہ کو بہترین انداز سے علیحدہ اور محفوظ رکھا جائے گا۔

مزار اقبال ؒکے بیرونی احاطے میں نئی ٹائلز اور ماربل لگانے اور اندرونی حصے کی تزئین وآرائش کا کام بھی مکمل ہوگیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار اقبالؒ کی تعمیر و بحالی اور اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا۔

انہوں نے صوبائی وزراء کے ہمراہ مزار اقبالؒ پر حاضری دی،دعا کی اور  مزار اقبالؒ پر حاضری کیلئے عقبی دروازہ استعمال کرنے کے ایس او پیزتیار کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شاہی قلعہ کی بیرونی دیوار کے ساتھ لاہور فورٹ کیفے کابھی افتتاح کیا اور کہا کہ شاہی قلعہ کی بیرونی دیوار کے ساتھ لاہور فورٹ کیفے کے قیام سے سیاح لطف اندوز ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے