اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کی مریم نواز سے ملاقات، وزیراعلیٰ نامزدگی پر مبارکباد پیش کی

24 Feb 2024
24 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات کے لئے جاتی امرا پہنچے جہاں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا، محسن نقوی نے مریم نواز شریف کو وزیراعلیٰ نامزدگی پر مبارکباد پیش کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونا ایک روشن مثال ہے، آپ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں، پورا یقین ہے کہ آپ پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ لکھیں گی، پنجاب اور عوام کی بھلائی کے مشن میں میری معاونت آپ کو حاصل رہے گی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نامزد وزیراعلیٰ کو بریف بھی کیا۔

مریم نواز نے محسن نقوی کی نگران وزیراعلیٰ کے طور پر عوامی خدمات کو سراہا۔

نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے نگران وزیراعلیٰ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے شروع کردہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے