اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ممبران اسمبلی کے حقوق کو تحفظ دینے کی پوری کوشش کرونگا: ملک احمد خان

25 Feb 2024
25 Feb 2024

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ممبران اسمبلی کے حقوق کو تحفظ دینے کی پوری کوشش کروں گا۔

نومنتخب سپیکر اسمبلی ملک احمد خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ایوان کی تکریم کے لیے جو بن پایا کروں گا، یہ جگہ اہل علم کی ہے، یہاں بحث اور دلیل ہو، یہاں قانون بنے یہاں بجٹ بنے، کسی بھی ممبر کے جو حقوق ہیں ان کو تحفظ دینے کی پوری کوشش کروں گا۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ آئین کا تقاضا ہے کہ اتوار کی شام 5 بجے تک اپوزیشن نے اپنے وزیراعلیٰ کے امیدوار کو نامزد کرنا ہے، کس کو بھی وہ اپنا امیدوار نامزد کریں وہ ان کا اختیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دور میں اپنائے جانے والے رویے نے جمہوریت کا نقصان کیا ہے، پچھلے دور میں جب آخری ایام میں ہم وزیراعلیٰ کا انتخاب کروانا چاہ رہے تھے،  وہ ہمارے لیے ایک اچھی پریکٹس نہیں رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس پارلیمان میں بہت سے تجربہ کار اور منجھے ہوئے ارکان بھی موجود ہیں، میری کوشش یہی رہے گی کہ اس ایوان کا تقدس بحال رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعلیٰ کو غربت، مہنگائی اور امن و امان جیسے چیلنج کا سامنا ہوگا ، امید ہے مریم نواز بطور وزیراعلیٰ تمام چیلنجز کو احسن طریقے سے سرانجام دیں گی ۔

ملک احمد خان نے مزید کہا کہ اب میں ایسے عہدے پر ہوں کہ مجھے دونوں طرف منصفانہ کردار ادا کرنا ہے، یہ ایک پارلیمنٹ ہے اورمیری یہ خواہش ہوگی کہ اپوزیشن اور گورنمنٹ اپنا آئینی کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے