اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیپرا کی لیسکو کے خلاف اوور بلنگ کرنے پر کارروائی شروع

24 Feb 2024
24 Feb 2024

(لاہور نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے خلاف اوور بلنگ کرنے پر کارروائی کا آغاز کردیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیپرا کے مطابق تمام ڈویژنز کا اوور بلنگ ڈیٹا مانگ لیا گیا ہے، 27 فروری تک تمام ڈیٹا فراہم کردیا جائے،فراہم کردہ ڈیٹا کی روشنی میں ایس ای ایکسینز کے خلاف کارروائی ہوگی اور جو افسران ملوث ہیں انہیں فیلڈ سے ہٹا دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے شاہ پور، کوٹ لکھپت، قصور، چونیاں، پھول نگر، شالیمار اور شاہدہ ڈویژنز اوور بلنگ میں سرفہرست ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور،کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں اوور بلنگ کے باعث شہریوں کا جینا محال ہوچکا ہے، رہی سہی کسر بجلی کی آئے روز بڑھتی قیمتوں نے نکال دی ہے ، ایسی صورت حال میں عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے