پنجاب گورنمنٹ
بیوروکریسی کے متعلق کام نہ کرنے اور رکاوٹیں ڈالنے کا تاثر غلط ہے: محسن نقوی
24 Feb 2024
24 Feb 2024
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ بیوروکریسی کے متعلق کام نہ کرنے اور رکاوٹیں ڈالنے کا تاثر بالکل غلط ہے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کابینہ اجلاس سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس کا کامیاب تجربہ کرکے جا رہے ہیں، افسروں نے مہینوں اور ہفتوں کا کام دنوں میں اور گھنٹوں کا کام سیکنڈوں میں کرکے دکھایا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ 8 وزیروں کے ساتھ دن رات کام کیا لیکن کوئی کسی پر انگلی نہیں اٹھا سکتا، پنجاب کابینہ نے تنخواہ کی مد میں ایک روپیہ وصول نہیں کیا نہ مراعات لیں، ایکسین لگوانے کیلئے 10،10 کروڑ روپے کی آفر کی گئی۔
نگران وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ الیکٹرک بسوں کے معاملے میں دبئی میں 5 سے 10 ملین ڈالر ٹرانسفر کرانے کی پیشکش ہوئی۔