پنجاب گورنمنٹ
مریم نواز کی اسمبلی آمد پر شور شرابہ، سنی اتحاد کے امیدواروں کے نواز شریف کیخلاف نعرے
24 Feb 2024
24 Feb 2024
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایوان میں آمد پر شور شرابہ کیا گیا۔
اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے نواز شریف کے خلاف نعرے بازی کی گئی، جواب میں مسلم لیگ ن کے ارکان سیٹوں پر کھڑے ہو گئے، لیگی ارکان نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شدید نعرے لگائے۔
مریم اورنگزیب ایوان میں خلیل طاہر سندھو کو نعرے لگانے کا اشارہ کرتی رہیں۔