اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سی بی ڈی روٹ 47 کا افتتاح کر دیا

24 Feb 2024
24 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سی بی ڈی روٹ 47 کا افتتاح کر دیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی عمران امین نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ منصوبے پر ایک ارب روپے لاگت آئی، منصوبہ 60 دن میں مکمل کیا گیا، سی بی ڈی روٹ 47 کی دو رویہ سڑک 6 لینز پر مشتمل اور 4.247 کلومیٹر طویل ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سی بی ڈی نے خود کو پنجاب کی ترقی کے لئے اثاثے کے طور پر منوایا ہے، سی بی ڈی روٹ 47 مین بلیوارڈ گلبرگ سے والٹن روڈ لنک ہو گا، اس سے لاہور کی ٹریفک کا بڑا مسئلہ حل ہو گا، پر امید ہوں کہ سی بی ڈی اپنے باقی تمام جاری منصوبے بھی وقت سے پہلے مکمل کرے گا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ سی بی ڈی نے سپیڈ اور محنت کے ساتھ پراجیکٹس مکمل کئے، سیکرٹری ہاؤسنگ اور سی بی ڈی کے عمران امین نے بڑی محنت سے کام کیا ہے، سی بی ڈی نے صحافیوں کیلئے کم لاگت کی ہاؤسنگ سکیم بھی شروع کی جس کی قرعہ اندازی ہو چکی ہے، سرکاری ملازمین کی ہاؤسنگ سکیم بھی جلد مکمل ہو گی۔

افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، کمشنر لاہور، سی ای او سی بی ڈی عمران امین، سی او او بریگیڈیئر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے