23 Feb 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے دو بچوں کی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کے قتل کا افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں پیش آیا جہاں 25 سالہ نائلہ کا اپنے شوہر قربان، دیور اور سسر سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر شوہر قربان نے طیش میں آ کر اپنی بیوی کو گولیاں مار دیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے قربان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔