23 Feb 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے 94 سینئر سول ججز کے تقرر تبادلے کردیئے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کی منظوری کے بعد ججز کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر سول جج طاہر محمود کو لاہور سے راجن پور تعینات کردیا گیا، سینئر سول جج حسنین عباس کاظمی کا لاہور سے گوجرانوالہ تبادلہ کردیا گیا۔
اسی طرح سینئر سول جج مسعود احمد کو قصور سے پاکپتن بھیج دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں تمام جوڈیشل افسران کو 27 فروری تک متعلقہ دفاتر کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔