اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عقیدہ ختم نبوت پر سیاست بہت بڑا جرم ہے: طاہر اشرفی

22 Feb 2024
22 Feb 2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر سیاست بہت بڑا جرم ہے، ابہام دور کرکے انتشار پیدا کرنے والوں کو روکا جائے۔

 طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اللہ نے قرآن میں فرمایا ہم نے ہی اس قرآن کو اتارا اور ہم ہی حفاظت کریں گے، ہمارے سپہ سالار بھی حافظ قرآن ہیں، پنجاب گورنمنٹ بھی ابہامات کو دور کرنے کیلئے ریویو پٹیشن داخل کرے، جس نے بھی کلمہ پڑھا وہ عقیدہ ختم نبوت کا چوکیدار ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ کچھ لوگوں نے عقیدہ ختم نبوت پر سیاست کی،عقیدہ ختم نبوت پر سیاست بہت بڑا جرم ہے، 8 فروری کو پرامن انداز میں انتخابی عمل مکمل ہوا، جب ہمارے دین کا معاملہ آئے تو ہم ایک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اور ہماری روح آقا دو جہاں پر قربان ہے، ہمیں ہمارا دین دنیا سے بہت زیادہ عزیز ہے، قرآن کریم کے تحفظ کا ذمہ اللہ نے لیا ہوا ہے، آپ کو ہر گلی اور محلے میں ہزاروں حافظ ملیں گے، قرآن اور اپنے وطن سے ہر کوئی محبت کرتا ہے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ جس طرح میرے حقوق کا تحفظ ضروری ہے ویسے ہی غیر مسلموں کا بھی ہے، سوشل میڈیا کو منفی پروپیگنڈے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے