اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جعلی مینڈیٹ والوں کو حکومت دینے سے مسائل حل نہیں ہونگے: محمود الرشید

22 Feb 2024
22 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ والوں کو حکومت دے کر قوم کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ کے بدترین انتخابات ہیں، دھاندلی ہی دھاندلی ہے، لوگوں کو ایک ایک لاکھ جعلی ووٹ ڈال کر نتائج تبدیل کیے گئے، پورے سسٹم سے قوم کا عتماد اٹھ گیا، قوم گہری مایوسی میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والوں کو حکومت دے کر آپ قوم کے مسائل حل نہیں کر پائیں گے، 6 نہیں تو 8 ماہ بعد ان حکومتوں کا دھڑن تختہ ہو جائے گا، مریم کے پاس تو ووٹ ہی نہیں ہے، کوئی نہیں جیتے یہ، مریم کی  اپنی سیٹ پر سوالیہ نشان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوان نسل کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کا کہا، قوم نے اپنا فرض پورا کیا، ارباب اختیار ہوش کے ناخن لیں، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کریں۔

 محمود الرشید کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی جوڈیشل انکوائری کروائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو  اور مسائل میں گھری قوم بہتری کی طرف بڑھ سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے