22 Feb 2024
(لاہور نیوز) نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے بیوروکریسی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کو پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے متعلق بریفنگ دی گئی،مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کےدوران سکیورٹی انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران مریم نواز کو پنجاب اسمبلی کے سپیکر،ڈپٹی سپیکر اوروزیراعلیٰ کے انتخاب بارے بھی بریف کیا گیا، نامزد وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو اسمبلی سیکرٹری کی معاونت اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی پارلیمانی رولز کے مطابق کرنے کی ہدایت کردی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی جلدی نہیں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی رولز کے مطابق سپیکر،ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے۔