اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

22 Feb 2024
22 Feb 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

لاہور کی انسداد  دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔

 عدالت نے مسلم لیگ ن ہاؤس حملہ سمیت نو مئی کے دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان  کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنیں  مسرت جمشید چیمہ پر برس پڑیں

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے سابق رہنما تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ کی کمرہ عدالت میں ملاقات ہوئی  جہاں بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنیں مسرت جمشید چیمہ پر برس پڑیں۔

ملاقات کےدوران مسرت جمشید چیمہ نے اپنے اوپر درج مقدمات اور روپوش ہونے کے دوران تکالیف سے بانی پی ٹی آئی  کی بہنوں کو  آگاہ کیا، عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ پلا دی۔

علیمہ خان نے کہا کہ جب میرے بھائی کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے، جب پارٹی پر مشکل وقت تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کی، جب بانی پی ٹی آئی کو ضرورت تھی تب آپ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ بانی پی ٹی آئی کی سب سے قریب ترین تصور کی جاتی تھیں، آج آپ مجھے مجبوریاں سنا رہی ہیں، سیاستدان تو جیل کے بغیر نامکمل تصور کیے جاتے ہیں۔

بعدازاں سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی باتیں سن کر خاموش ہو گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے