اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر کے سوا کوئی پاکستانی شامل نہیں

22 Feb 2024
22 Feb 2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، رینکنگ میں بابراعظم اور شاہین شاہ کے سوا دیگر پاکستانی کرکٹرز جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔

ٹیسٹ رینکنگ

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کین ولیمسن کی پہلی،سٹیو سمتھ کی دوسری اورڈیرل مچل کی تیسری پوزیشن برقرار ہے، بابراعظم رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں سے چوتھے نمبرپرآگئے۔

ون ڈے بیٹرز رینکنگ

ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم بیٹرز کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، بھارتی بلے باز شبھمن گل دوسرے، ویرات کوہلی تیسرے جبکہ روہت شرما چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز رینکنگ

بولرزکی فہرست میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج پہلے نمبر پر ہیں،آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے جبکہ ایڈم زامپا تیسرے نمبر پر براجمان  ہیں۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں،آل راؤنڈر کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر براجمان ہیں

بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے