22 Feb 2024
(لاہور نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کے رنگارنگ، سنسی خیز اور دلچسپ میچز کا سلسلہ جاری ہے، آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا ۔
میچ شام 7 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک دونوں میچز جیت چکی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 2 میں سے 1 میچ جیتی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کر لی ہے۔