22 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ بابراعظم کو کپتانی نہیں کرنے چاہیے، ان میں کپتانی کی صلاحیت نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کیخلاف میچ میں بابر اعظم کو پولارڈ کے سامنے تجربہ کار باؤلر لانا چاہیے تھا، ٹی ٹوئنٹی میں آخری تین اوورز میں 60 رنز بھی بن سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم جس طرح کی بیٹنگ کرتے ہیں وہ مومینٹم بنا کر دیتے ہیں، بابر جس ٹیم میں ہوتے ہیں ان کا مڈل آرڈر مضبوط ہونا چاہیے۔
پروگرام میں شریک ویمن کرکٹر کائنات امتیاز نے کہا کہ رضوان اور بابر پلیٹ فارم بنا کر دے رہے ہیں، میں ان دونوں کی بہت بڑی فین ہوں۔