اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بہت بری فیلڈنگ کی لیکن خوشی ہے کہ جیت گئے: افتخار احمد

22 Feb 2024
22 Feb 2024

(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے کھلاڑی افتخار احمد نے کہا ہے کہ تسلیم کرتے ہیں کہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ بہت بری کی ہےلیکن خوشی ہے کہ جیت گئے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ کی بڑی خامی نظر آئی ہے، اس پر ہماری بہت بحث ہوئی ہے، رضوان سے بھی کیچ ڈراپ ہوا جو ہوتا نہیں ہے، کیچ گرانا ایسا ہی ہے جیسے میچ گرا دینا، کوشش ہوگی کہ کیچز کی خاص ٹریننگ کریں۔

افتخار احمد نے کہا کہ لاہور کی بولنگ کو دیکھا جائے تو پورے پاکستان کی بولنگ ادھر ہے، پچ پر گیند سیم ہو رہا تھا مگر رضوان بہت اچھا کھیلا اور گیم کو بنایا، شروع میں مشکل لگ رہا تھا مگر خوشی ہے کہ ہم جیت گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ایسا ایونٹ ہے جس پر تین جیت کے بعد خوش ہوجائیں، ہم چیمپئن بننا چاہتے ہیں نمبر ون بننا چاہتے ہیں۔

افتخار کا کہنا تھا کہ لیفٹ، رائٹ کامبینیشن کی وجہ سے ڈیو ویلے کو مجھ سے اوپر بھیجا گیا، میں سوچ کر آیا تھا کہ جس طرف کی باؤنڈری چھوٹی ہے اسے ٹارگٹ کروں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اوپر جا کر کھیلنے کا خواہشمند ہے کیونکہ وہاں وقت ملتا ہے لیکن مڈل اوورز میں بیٹرز کم آ رہے ہیں، مڈل اوور میں بیٹنگ کرنے والوں کی پاکستان ٹیم کو ضرورت ہے۔

ملتان سلطانز کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ہماری بولنگ بہت مضبوط ہے، ٹیم بیلنس کرنے کیلئے چار فاسٹ بولر اتارے، یہ وکٹ فاسٹ بولر کیلئے تھا اس لیے فاسٹ بولر کھلائے، فیصل اکرم بہترین سپنر ہیں ان کو بھی چانس ملے گا۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ میں تھوڑا ایگریشن کے ساتھ کھیلتا ہوں، غصہ کرنا کرکٹ کی خوبصورتی ہے، شاہین اور میرے درمیان جو ہوا یہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے، شاہین تو ابھی کپتان ہے اس کو غصہ سے نہیں دیکھ سکتا، شاہین ہمارا ٹیم میٹ ہے اسے غصے سے دیکھنا مشکل کام تھا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 9 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کا 167 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

کپتان محمد رضوان 82 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ افتخار احمد نے 11 گیندوں پر 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلوائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے