اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مہلت ختم: پی ٹی آئی کے مخصوص نشستوں کے امیدواروں نے گوشوارے جمع نہ کرائے

22 Feb 2024
22 Feb 2024

(ویب ڈیسک) خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے گوشوارے جمع کروانے کی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے کسی خاتون یا اقلیتی امیدوار نے گوشوارے جمع نہیں کرائے، الیکشن کمیشن نئی پارٹی پوزیشن کے بعد خواتین اور اقلیتوں کی نشستیں الاٹ کرے گا، گوشوارے جمع نہ کرانے پر نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق 13 سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہو گئیں، سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے درخواست کا فائنل ڈرافٹ تیار کر لیا، آج تحریری درخواست جمع کرائی جائے گی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کیلئے 86 آزاد اراکین کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے گئے، پنجاب اسمبلی کیلئے 105 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرائے  گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے بھی تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 85 آزاد ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع ہوئے ہیں، علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے 9 ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرائے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے