اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عوام نے واضح مینڈیٹ دیا، خدمت کے ریکارڈ قائم کریں گے: مریم نواز

21 Feb 2024
21 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ ایک مشکل الیکشن تھا، پنجاب کے عوام نے مسلم لیگ ن کو واضح مینڈیٹ دیا، واضح اکثریت پر عوام کا شکریہ، ہم خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم نے خواتین کے لیے پنجاب میں کام کرنا ہے، نوجوانوں کو قرضے دیں گے، پورے پاکستان میں کوئی آئی ٹی سٹی نہیں ہے ہم کوشش کریں گے کہ 5 آئی ٹی سٹیز بنا کر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری لائیں گے، صاف پانی، ٹریفک کے نظام میں بہتری، ماڈل پولیس سٹیشنز، تھانہ کلچر میں بہتری، خواتین کیلئے بہترین سہولیات، سیف سٹی پراجیکٹ تمام شہروں میں لے جائیں گے، صحت کی مفت سہولیات پر کام کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں پہلی ایئرایمبولینس شروع کرنے جا رہے ہیں، میرج، ڈیتھ اور کار سرٹیفکیٹ گھر کی دہلیز پر ملیں گے، جہاں سڑکیں بنی تھیں وہ بھی ٹوٹ گئی ہیں ان کی مرمت نہیں کی گئی۔

نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں 5 سال بعد کوئی ایسی گلی نہ ہو جو ٹوٹی ہوئی ہو، جس طرح شہباز شریف نے پنجاب کی خدمت کی دوسرے صوبوں کے عوام بھی خواہش کرتے تھے کہ ان کا شہباز شریف جیسا وزیر اعلیٰ ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ 2015ء میں نواز شریف نے پہلا ہیلتھ کارڈ بنایا تھا جس میں کبھی کوئی کرپشن کی شکایت نہیں آئی، اب وہی ہیلتھ کارڈ ہے جس میں 5 سالوں میں کرپشن کی نئی داستان شروع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ 5 سال ہمارے پاس ہیں اور کام بہت زیادہ ہے، کڈنی، لیور، ہارٹ اور کینسر کی بیماریوں کا علاج ہر شہر کے ہسپتال میں ہو گا۔

نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج سے پنجاب کا ایک نیا دور شروع ہو گا جس کی بنیاد نوازشریف نے رکھی تھی، آپ سب کا ساتھ اور پنجاب کے عوام کی دعا ہو گی تو خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ نئے آنے والے امیدوار ن لیگ کی فیملی کا حصہ ہیں، پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہونے کا اعزاز اللہ نے مجھے دیا ہے جو میں پاکستان کی خواتین کے نام کرتی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے