21 Feb 2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی ترجیحات کا اعلان کردیا۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 297 حلقے میرے لئے اضلاع ہوں گے، صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، لاء اینڈ آرڈر، زراعت، آئی ٹی وغیرہ سب پر مساوی تقسیم ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہر حلقہ، ہر ضلع ، ہر یونین کونسل ہر ڈویژن ماڈل ہونا چاہئے، کوئی دوسرے سے کم نہیں ہونا چاہئے اور یہ ہماری ذمہ داری ہوگی، انفارمیشن ٹیکنالوجی پروموشن، تعلیم، صحت، زراعت، امن و امان، پاپولیشن اور ترقیاتی اقدامات ہماری ترجیحات میں شامل ہوں گے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ حکومت اور جماعت کی سطح پر ہم نے اپنی ترجیحات کا روڈ میپ مرتب کر لیا ہے،ایم پی ایز میرے بازو اور طاقت ہوں گے۔