اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب اسمبلی اجلاس: ن لیگ کی اراکین اسمبلی کو لاہور میں رکنے کی ہدایت

21 Feb 2024
21 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے پیش نظر تمام اراکین اسمبلی کو لاہور میں ہی رکنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کااجلاس 23 فروری کو طلب کیے جانے کا امکان ہے، مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان کو 23فروری کو اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے رات تک مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تو کل شام کو بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوسکتا ہے،قیادت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کو لاہور میں ہی رکنے کی ہدایت کردی گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد سمری کسی وقت بھی گورنر پنجاب کو بھجوا ئی جائے گی، حکومت پنجاب کی سمری پر گورنر پنجاب اجلاس طلب کریں گے۔

 پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی کا حلف، سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے