اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار

21 Feb 2024
21 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے پر قیادت کے فیصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہواجس میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے لیگی اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں آزاد منتخب ہو کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے نومنتخب اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے۔

پارلیمانی پارٹی کا مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے قیادت کے فیصلے کی توثیق کردی، پارلیمانی پارٹی نے مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کی عوام کے مسائل کے حل کےلئے بھر پور عزم کا اعادہ کیا۔

ملک کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ نامزدگی کا اعزاز ہرماں ، بہن اور بیٹی کے نام: مریم نواز

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  پاکستان خاص طور پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے قائد محمد نواز شریف کو مینڈیٹ دیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سب سے بڑی جماعت کے طور پر الیکشن میں کامیاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی اجلاس: ن لیگ کی اراکین اسمبلی کو لاہور میں رکنے کی ہدایت

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز ملا ہے، میں یہ اعزاز پاکستان کی ہر ماں، بہن، بیٹی اور بچی کے نام کرتی ہوں، یہ ایک خاتون، ایک بیٹی کو عزت دی گئی ہے، پارٹی قائد نوازشریف، صدر شہباز شریف اور جماعت کے تمام اکابرین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

عوام سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کریں گے: مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد اور صدر کے زیرِ سایہ اُن کی رہنمائی اور تجربے کو ساتھ لے کر چلیں گے، اُن کی پنجاب کو ترقی دینے کی سوچ پر عمل کریں گے،ایک نئے جذبے، عزم اور خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کے ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں، نوازشریف کے ویژن کے مطابق عوام سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کریں گے۔

اس کو بھی پڑھیں: ن لیگ کا سپیکرپنجاب اسمبلی کیلئے مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پراتفاق

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی منشور میں جو کہا وہ کرکے دیکھائیں گے،ہم سب نے ملکر ملک و قوم کی دن رات خدمت کرنی ہے،آپ سب کا اعتماد اور حمایت میرا اصل اثاثہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اور پوری کوشش ہو گی کہ میں آپ سب اور عوام کے اعتماد پر پورا اتروں، اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کی توفیق، ہمت اور رہنمائی عطافرمائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے