اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کیلئے ہوم ورک شروع کردیا

21 Feb 2024
21 Feb 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں کیلئے ہوم ورک شروع کردیا۔

مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کے انتخابی اخراجات اور گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، 13 سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں۔

 جماعت اسلامی ،جے یو آئی ف ،تحریک لبیک،اے این پی مخصو ص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہو گئیں، مرکزی مسلم لیگ ، نیشنل پارٹی ، بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی بھی مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرسکیں۔

 پختونخوا ملی عوامی پارٹی ،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ، پی ٹی آئی پالیمنٹیرین بھی میدان سے آؤٹ ہو گئیں، آئی پی پی، مسلم لیگ ضیاء ،مسلم لیگ ق کو بھی مخصوص نشستوں کے حصول میں مشکلا ت درپیش ہیں۔

ادھر مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی میں 16خواتین اور 5 اقلیتوں کی مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے، پیپلز پارٹی کو 11 خواتین اور 2 اقلیتوں کی مخصوص نشستیں متوقع ہیں، ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی میں خواتین کی 4 اور ایک اقلیتی نشست ملنے کاامکان ہے۔

 پی ٹی آئی کی27مخصوص نشستوں کافیصلہ الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے، الیکشن کمیشن کی صوابدید پر خواتین کی23اور 4 اقلیتی نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے