21 Feb 2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی سربراہی میں ن لیگ کا اہم اجلاس ہوا جس میں میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے پر غور کیا گیا۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو سپیکر بنانے سے متعلق آج پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں بھی منظوری لئے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان سابق صوبائی وزیر خزانہ، سابق صوبائی وزیر ایکسائز پنجاب رہ چکے ہیں۔