21 Feb 2024
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 6 مختلف کارروائیوں میں253 کلو منشیات برآمدکرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ترجمان کے مطابق کارروائیاں پشاور، نوکنڈی اور زخہ خیل میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران68 کلو افیون،104 کلو چرس برآمد کی گئی۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 80 کلو آئس بھی برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔