اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

رائلی روسو اچھی کپتانی کررہے ہیں، میں بڑا ریلیکس ہوں: سرفراز

21 Feb 2024
21 Feb 2024

(ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ رائلی روسو بہت اچھی کپتانی کر رہے ہیں اور اس وجہ سے بڑا ریلیکس ہوں۔

سرفراز احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ رائلی روسو سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور بہت اچھی کپتانی کررہے ہیں، کپتان کی کھلاڑیوں کے ساتھ انڈر سٹینڈنگ بہت اچھی ہونی چاہیے، انڈر سٹینڈنگ اچھی ہوگی تو کھلاڑی کپتان سے آکر بات کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعود شکیل کے ساتھ رائلی روسو کی انڈر سٹینڈنگ اچھی ہوگئی ہے، مینجمنٹ سے جو بھی پلان مل رہا ہے اس پر کپتان بڑے اچھے سے عمل کر رہے ہیں۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم جیتنی چاہیے اس کی وجہ سے سب اچھا لگتا ہے، جب ہار رہے ہوتے ہیں تو آپ پر بوجھ بہت بڑھ جاتا ہے، میں بڑا ریلیکس اور اچھا محسوس کر رہا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد عامر کے آنے سے بہت فرق پڑا ہے ان کی پرفارمنس سب کے سامنے ہے، میں نے عامرسے ہمیشہ کہا ہے کہ آپ پاکستان کے لیے کھیل سکتے ہو، ان میں کرکٹ باقی ہے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوشش ہوتی ہے کہ نوجوانوں کو اعتماد دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے