اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیچز سے فرق پڑتا، فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے: ریزا ہینڈرکس

21 Feb 2024
21 Feb 2024

(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں ملتان سلطان کے کھلاڑی ریزا ہینڈرکس نے کہا ہے کہ کیچز ڈراپ ہوئے جو میچ کا حصہ ہے، لیکن کیچز نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے، ہمیں فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریزا ہینڈریکس کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے شروع میں بہت بہترین بولنگ کی، بیٹنگ میں مشکل ہو رہی تھی مگر خوشی ہے کہ فنش لائن تک پہنچے۔

ملتان سلطان کے بیٹر ریزا ہینڈرکس کا کہنا تھا کہ لگاتار دوسری ففٹی پر خوشی ہوئی لیکن جب میچ جیت جائیں تو زیادہ خوشی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے بہت اچھے سے ویلکم کیا ہے، ملتان سلطان کا حصہ بن کر اچھا لگا ۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کے ریزا ہینڈرکس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 46 گیندوں پر 58 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔

میچ میں ملتان سلطان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ملتان سلطانز نے اسلام آباد کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے