اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل معیاری لیگ ہے، نوجوان کھلاڑی عمدہ پرفارم کر رہے ہیں: تبریز شمسی

21 Feb 2024
21 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی تبریز شمسی نے کہا ہے کہ آپ چیمپئن بھی ہوں تب بھی آپ کو زیرو سے شروع کرنا پڑتا ہے، ہماری مینجمنٹ نئی ہے، ماحول اچھا بنا ہوا ہے اور ٹریننگ اچھی جا رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تبریز شمسی نے کہا کہ ابھی صرف ایک میچ ہوا ہے گزشتہ سیزنز کی کارکردگی اب ماضی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک معیاری لیگ ہے گزشتہ روز نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارم کیا، یہی پی ایس ایل کی خوبصورتی ہے، پی ایس ایل نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے اپنی مہارت سامنے لانے کا ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔

تبریز شمسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بولرز بہت اچھے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ اچھے فاسٹ بولرز پیدا کیے ہیں، بیٹنگ ہمارا مسئلہ نہیں ہے، بابراعظم ایک اسپیشل کھلاڑی ہیں وہ ہر جگہ اچھا پرفارم کرتے ہیں وہ اکیلے ٹیم میں بیٹر نہیں دیگر بیٹرز بھی ہیں ہم صرف ایک پر فوکس نہیں کر رہے۔

کراچی کنگز کے کھلاڑی نے کہا کہ پی ایس ایل میں اچھی چیز یہ ہے کہ کراؤڈ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتا ہے۔

تبریز شمسی کا کہنا ہے کہ لاہور میں جنوبی افریقا کی جانب سے ایک میچ کھیل چکا ہوں لیکن تب کورونا کے دن تھے اب لاہور کے کراؤڈ کو انجوائے کروں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے