20 Feb 2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں حکومت سازی کے سلسلہ میں معاملات طے پا گئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کے قائدین کی ملاقات اختتام پذیر ہو گئی، ملاقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
معاہدے کے مطابق صدر مملکت کا عہدہ پیپلزپارٹی کو ملے گا، وزیراعظم مسلم لیگ ن کا ہو گا، آصف علی زرداری صدر مملکت اور شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے، قومی اسمبلی کا سپیکر مسلم لیگ ن، چیئرمین سینٹ پیپلزپارٹی سے ہو گا، پاکستان پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہو گی۔