اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نتھیاگلی اور گلیات میں برفباری، سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں

20 Feb 2024
20 Feb 2024

(لاہور نیوز) ایبٹ آباد، ایوبیہ، نتھیاگلی، ڈونگا گلی، چھانگلہ اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔

ریسکیو ایبٹ آباد کے مطابق برفباری کے باعث متعدد سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں، برفباری کی وجہ سے پھنسی گاڑیوں کو نکالنے کا آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ برفباری کے باعث سڑک پر پھسلن کا خطرہ ہے، شہری دوران سفر محتاط طریقے سے ڈرائیونگ کریں۔

دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان کا کہنا ہے کہ مری میں برف باری کی وجہ سے سیاح گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط کریں، صرف لائسنس یافتہ ڈرائیور کو داخلے کی اجازت ہے، برفباری کے دوران گاڑی کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ گاڑی کے شیشے مکمل بند نہ رکھیں، سیاح غلط پارکنگ سے بھی اجتناب کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے