اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

2024ء کے انتخابات میں جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں: سراج الحق

20 Feb 2024
20 Feb 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 2024ء کے انتخابات میں جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ 8 فروری کی رات پولنگ سٹیشنوں پر نہیں قوم کے مستقبل پر ڈاکا ڈالا گیا، قوم ایسے عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی "عبرت ناک جیت "ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، سلیکٹڈ، امپورٹڈ سے ڈیفیکٹڈ وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری ہے، عوام انہیں بخوبی جانتے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جہاں عوام کے ووٹ کی قدر نہ ہو وہ ملک دنیا میں تماشا بن جاتا ہے ، 2024ء کے انتخابات میں جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں، انہیں حکومت سازی میں شدید مشکلات کا سامنا  ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ چوری کرکے نوجوانوں کو مزید مایوس کیا گیا، ہم 65 فیصد آبادی کو ناامیدی کے اندھیروں سے نکالیں گے، ملک میں سویلین بالادستی قائم کرنا ہو گی، عوام کے فیصلوں کا احترام کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے