اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومت میں شمولیت کیلئے ایم کیو ایم کے مطالبات سامنے آ گئے

20 Feb 2024
20 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومت میں شمولیت کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مطالبات منظر عام پر آ گئے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کی گورنر شپ مانگ لی، ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ میں چار وزارتیں بھی مانگ لیں، ایم کیو ایم کے قانون سازی سے متعلق بھی 3 مطالبات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے ن لیگی قیادت کے سامنے اپنا پہلا مطالبہ رکھا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کی رقم صوبوں کے بجائے مقامی حکومتوں کو براہ راست دی جائے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے دوسرا مطالبہ ہے کہ مقامی حکومتوں کا تسلسل ہونا چاہئے، جہاں ایسا نہ ہو وہاں عام انتخابات کو روکا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے ن لیگ کے سامنے تیسرا مطالبہ رکھا ہے کہ کوٹہ سسٹم پر ملک بھر میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ان تینوں معاملات پر قانونی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے